
وائس آف صحبت پور کی زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل ہال صحبت پور میں ہوا جس کے مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ تھے
ضلع صحبت پور میں تمام سوشل وركرز کو سماجی و فلاحی کام کرنے پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وائس آف صحبت پور کے چیئرمین محمّد نقیب کھوسہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے ایک پروقار تقریب انقعاد کیا گیا۔جس کے مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ تھے تقریب کا مقصد علاقے میں شعور بیدار کرنا اور نوجوانوں کو اپنے علاقے کی خدمت اور فلاحی کاموں کیلئے تیاری کرنا اور انکو آگے لانا تھا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں خوشی ہوتی ہے کہ جب ہمارے نوجوان ایسیے فلاحی کاموں کا آغاز کرتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کا کام کرتے ہیں لیکن ایک ساتھ اور متحد ہوکر کام کریں پروگرام میں ضلع صحبت پور کے معروف سوشل وركرز سمیت سیاسی و سماجی اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی اور تمام سماجی کارکنان کو میر سلیم احمد خان کھوسہ و دیگر معزز مہمانوں نے شیلڈ اور اسناد سرٹیفكیٹ تقسیم کئے گئے
