اٹک صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے

کہ پی پی ون میں 11 ارب روپے سے زاٸد کے ترقیاتی کا م کیے جارہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار حاجی شاہ، اٹک میں تین میلہ تا حاجی شاہ دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی آٸی کے فوکل پرسن سید خاور عباس بخاری ،پی ٹی آٸی کی مقامی قیادت اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ حاجی شاہ دورویہ سڑک وقت کی اہم ضرورت تھی جس پر آئے روز حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا تھا۔یہ اہم شاہراہ 9.80 کلومیٹر کی ہو گی جس پر 920 ملین روپے لاگت آئے گی جو آئندہ دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع اٹک میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اٹک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ضلع میں تعلیم،صحت، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مرمت سمیت دیگر کٸی شعبوں میں انقلابی ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ زچہ و بچہ کا ہسپتال 6ارب روپے سے دو سال میں تعمیر ہوگا اور یہ ایک تاریخی پروجیکٹ ہے جس کا سنگ بنیاد گزشتہ سال پانچ نومبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے رکھا

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More