
پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں میں قومی صحت کارڈ کا اجراء
گیارہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی مفت علاج معالجہ کے لئیے منتخب کیا گیا ہے۔ناظرین بابا فرید کی نگری پاکپتن کے شہری بھی قومی صحت کارڈ کی سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔قومی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کا بیماری کی صورت میں دس لاکھ روپے تک کا خرچہ حکومت برداشت کر رہی ہے۔تفصیل جانتے ہیں عباس علی عارفی کی اس رپورٹ میں۔۔۔ضلع پاکپتن میں گیارہ پرائیویٹ اور دو سرکاری منتخب شدہ ہسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج معالجہ جاری ہے۔
قومی صحت کارڈ کی اس سہولت کو شہریوں نے حکومت کا ایک احسن اقدام قرار دیا ہے
قومی صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کے نا صرف فری چیک اپ اور اپریشن کئیے جارہے ہیں بلکہ مفت ادویات کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔غریب اور متوسط شہریوں کے لئیے فری علاج معالجے کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔
