
نوشہرہ دریاٸے کابل میں غیرقانونی شکار روکنے کیلٸے جدید آلات سے لیس سکواڈ تشکیل دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میررضاء اوزگن نے ڈاٸریکٹر فشریز کے ہمراہ باقاعد افتتاح کردیا۔
محکمہ فشریز ضلع نوشہرہ کی جانب سے دریاٸے کابل میں مچھلیوں کی غیر قانونی شکار(کرنٹ, ڈاٸناماٸیٹ اور بغیر لاٸسنس شکار) پر قابو پانے کیلٸے جدید آلات پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میررضاء اوزگن نے ڈاٸریکٹر فشریز کے ہمراہ دریاٸے کابل میں 2000CCانجن پر مشتمل جدید کشتی کا باقاعد افتتاح کردیا,ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے خود دریا میں کشتی چلاکر دریاٸے کابل کا معاٸنہ بھی کیا۔ مچھلیوں کی غیر قانونی شکار کیخلاف تشکیل دیاجانیوالا سکواڈ 24/7 دریاٸے کابل میں گشت کریگی تاکہ غیر قانونی شکار پر قابو پایا جاسکے اور غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کی شناخت کرکے انکے خلاف قانون کیمطابق سخت کارواٸی عمل میں لاٸی جاسکے۔ اس موقع پر ڈاٸریکٹر فشریز ضلع نوشہرہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو دریاٸے کابل میں فشنگ سکیم کے بارے میں بریفنگ دی,سکیم کے تحت خیبر پختونخواہ حکومت ضلع نوشہرہ میں دریاٸے کابل کی حدود میں فشنگ کیلٸے موزوں مقامات پر 500مچھلیاں چھوڑیں گی تاکہ دریاٸے کابل کی قدرتی حسن میں اضافہ ہوسکے اور قانونی شکار کے مواقع دستیاب ہوسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ڈاٸریکٹر فشریز کو غیر قانونی شکار پر قابو پانے کیلٸے تمام تر وساٸل بروٸے کار لانے کی ہدایت کی اور انتظامیہ کی جانب سے ہرطرح کی تعاون کی یقین دہانی کراٸی۔
