
ڈی جی خان جمخانہ کلب کی مرکزی عمارت اور سوئمنگ پول کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔
کمشنر و صدر جمخانہ کلب لیاقت علی چٹھہ نے جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی اور دیگر اراکین کے ہمراہ منصوبوں کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔کمشنر نے 24 کمروں کے گیسٹ روم کی بھی نوید سنادی
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان جمخانہ کلب کو عالمی معیار کا کلب بنائیں گے جہاں فیملیز کےلئے ہر ممکن سہولیات فراہم ہوں گی۔کلب کی مرکزی عمارت اور سوئمنگ پول کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان جمخانہ کلب میں عالمی معیار کا سوئمنگ پول بنے گا۔کمشنر نے کہا کہ جمخانہ کلب سے نظم و ضبط اور ثقافت سمیت انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جمخانہ کلب میں جلد گیسٹ رومز کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس موقع پر عبید الرشید،شیخ اعجاز،طاہر جاوید انصاری،رضا ملک،محمد عدیل،شہزاد قدیر،ملک اللہ بخش سمیت کلب کے دیگر اراکین موجود ت
