ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈیرہ غازی خان سیف الرحمن بلوانی نے کہا ہے

کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور انہیں ریلیف دینا ہماری ترجیح ہونی چاہئیے،پبلک سروس ڈیلیوری سے ہماری کارکردگی مشروط ہے،ہر محکمہ اپنا فوکل پرسن نامزد کرے جو عوامی مسائل کے حل کا ڈیٹا بروقت فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پبلک ویلفیئر انشیٹیوز اور سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس این اے زبیر انجم خان،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،سی ای اوز ڈاکٹر عتیق الرحمن،مسعود ندیم،طاہر جاوید انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد ظفر سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت کا بیس لائنز ڈیٹا ایگزٹ ہونا چاہیئے،
پورٹل پر حل کی گئیں شکایات کی تصاویر لازمی شئیر کیں جائیں،انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات زیادہ تر میونسپل سروسز کے متعلق ہوتی ہیں،ہر افسر اپنے محکمہ سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرے اور اسے التواء میں نہ رکھا جائے،
سٹاف کو شکایت کنندہ سے رابطے کیلئے متحرک کیا جائے،
زیر التواء شکایات سے محکمہ کا برا امیج سامنے آتا ہے،
افسران سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کیلئے میکانزم بنائیں،سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ شکایات ازالے کیلئے ٹائم لمٹ کا ضرور خیال رکھا جائے،
فوکل پرسنز کو ایکٹیو بنایا جائے،رولز اور پالیسی کے تحت شکایات کو پرکھا جائے اور اس پر فوری ایکشن بھی آنا چاہئیے،
ہماری منزل ہر صورت میں عوامی مسائل کو حل کرنا اور شہریوں کو ریلیف دینا ہے،اس حوالے سے سستی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے مربوط روابط اور منظم حکمت عملی بارے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More