
صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اعجاز احمد کی سربراہی میں ضلع صحبت پور کی مختلف تحصیل میں جانوروں کی ویکسین اور علاج معالجے کے لیے مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع صحبت پور کی ہدایات پر ضلع صحبت پور اور تحصیل مانجھی پور ۔تحصیل سید محمد کنرانی کے مقام پر ۔ ڈاکٹر شبیر احمد شاہ اور ڈاکٹر امان اللہ کنرانی کی سربراہی میں علاقہ اور گردونواح میں مویشیوں کو مفت ویکسینیشن اور علاج معالجہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں موشی پال حضرات کو جانوروں کے فربہ کرنے کے پراجیکٹ کے حوالے سے آگاھی مہم بھی جاری ھے تا کہ مویشی پال حضرات اس پراجیکٹ میں اپنی رجسٹریشن کرواسکیں۔
علاقے کے ہر ذی شعور سے التماس کی گئی ہے کہ متعلقہ اور ملحقہ علاقوں کے مویشی پال خاندانوں کی اس معاملے میں خصوصی رہنمائی فرمائیں اور عملے کا ساتھ دیں۔
ضلع بھر میں کیمپس کا انعقاد شیڈولڈ ہے اور اگلے ماہ کے آخر تک یہ سلسلہ ضلع بھر میں مختلف مقامات میں جاری رہیگا۔کیمپس کے متعلق وقتا فوقتا سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کر دیا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔
