
کین کمشنر پنجاب میاں زمان وٹو کا تاندلیانوالہ کاوزٹ
اسسٹنٹ کمشنر آفس تاندلیانوالہ میں کین کمشنر نے کاشتکاروں اور ملز انتظامیہ کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے
کین کمشنر پنجاب میاں زمان وٹو نے تاندلیانوالہ کاوزٹ کیا اسسٹنٹ کمشنر آفس تاندلیانوالہ میں کین کمشنر نے گنے کے کاشتکاروں اور ملز انتظامیہ کے مسائل سنے۔اس موقع پر میاں زمان وٹو کا کہناتھا کہ دونوں شوگر ملز کی انتظامیہ گنے کے کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگی پندرہ روز کے اندر ہر صورت یقینی بنائیں۔بصورتِ دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذکورہ ملز انتظامیہ سے واجب الادا رقوم کی ادائیگی کاریکارڈ بھی چیک کیامیاں زمان وٹو نے پچھلے سیزن کے بقایاجات بھی دو روز کے اندر کاشتکاروں کو ہر صورت ادا کرنے کے احکامات جاری کیئے۔میاں زمان وٹو کا کہنا تھا کہ کاشتکار گنے کی رقوم کی ادائیگی پندرہ روز کے اندر نا ہونے کی صورت میں چنار شوگر ملز کے چیف اکاؤٹنٹ کے وٹس ایپ نمبر03017013118 اور تاندلیانوالہ شوگر ملز کے چیف اکاؤٹنٹ کے وٹس ایپ نمبر 3007657106 پر ڈائریکٹ شکائت کریں۔ اگر رقوم کی ادائیگی میں پھر بھی تاخیر ہو تو کاشتکار میرے پرسنل موبائل نمبر
03008694130 پر رابطہ کریں۔کاشتکاروں کی شکایات کا فی الفور ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔مل انتظامیہ کی شکائت پر کین کمشنر نے کسانوں سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار حضرات بھی ملز کو صاف ستھرا اور معیاری گنا سپلائی کریں۔.
