
-
نوشہرہ میں دو خواتین پولنگ سٹیشنز پر ویلج کونسل اور تحصیل کونسل کی نشستوں کیلٸے ری پولنگ ہوگی, ری پولنگ کیلٸےتمام انتظامات مکمل کٸے
گٸےہیں
نوشہرہ میں دو خواتین پولنگ سٹیشنز پر ویلج کونسل اور تحصیل کونسل کی نشستوں کیلٸے ری پولنگ ہوگی, ری پولنگ کیلٸےتمام انتظامات مکمل کٸے گٸےہیں/ترجمان
تحصیل نوشہرہ کے علاقے ویلج کونسل پہاڑی کٹی خیل اور تحصیل جہانگیرہ کے علاقے ویلج کونسل مانیرٸی مصری بانڈہ میں خواتین کی ایک ایک پولنگ سٹیشن پرری پولنگ ہوگی/ترجمان
گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول نمبر 1پہاڑی کٹی خیل اور گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول مانیرٸی مصری بانڈہ میں 19دسمبر 2021کو ہنگامہ اراٸی اور تھوڑپھوڑ کے باعث انتخابات معطل کٸے گٸے تھے/ترجمان
ری پولنگ کے دوران گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول نمبر 1 پہاڑی کٹی خیل کے 1100خواتین ووٹرز جبکہ گورنمنٹ گرلز پراٸمری سکول مانیرٸی مصری بانڈہ کی 1900خواتین ووٹرز اپنی حق راٸی دہی کیلٸے ووٹ ڈالیں گے/ترجمان
ری پولنگ کے موقع پر تحصیل کونسل نوشہرہ اور تحصیل کونسل جہانگیرہ اور متعلقہ ویلج کونسل کی جملہ نشستوں کیلٸے ووٹ ڈالے جاٸیں گے/ترجمان
ری پولنگ کے لٸے تمام تر انتظامات مکمل کٸے گٸے ہیں اور پولنگ کا عملہ بحفاظت پولنگ سٹیشن پہنچادیا گیا ہے/ترجمان
ری پولنگ کے دوران دونوں پولنگ سٹیشنز کو انتہاٸی حساس قرار دٸے گٸے ہیں جس کیلٸے بھاری سیکیورٹی سمیت پولنگ بوتھ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگادٸے گٸے ہیں/ترجمان
ری پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کٸے گٸے ہیں,سٹیشنزکے اطراف بھاری تعداد میں ایلیٹ فورس کمانڈوز اور لیڈی کانسٹیبلز تعینات کٸے گٸے ہیں/ترجمان
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلٸے پاکستان آرمی کی کوٸیک ریسپانس فورس سٹینڈ باٸی پر تعینات کی گٸی ہے/ترجمان
انتخابات کی نگرانی کیلٸے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر میں کنٹرول روم تشکیل دیا گیا ہے/ترجمان
ری پولنگ کل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہیگی, کاٶنٹنگ کے بعد حتمی نتاٸج کا اعلان کیا جاٸیگا
