بہاولپور میں منعقد ہ پہلی ٹیک نیشن کانفرنس2022 کے اختتامی تقریب

بہاولپور میں منعقد ہ پہلی ٹیک نیشن کانفرنس2022 کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹرعون عباس بپی نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی طرح اونچے خواب دیکھیں اور قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو حقیقت بنائیں اسلامیہ یونیورسٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہونے والی پہلی ٹیک نیشن کانفرنس2022 کے اختتام پزیرہوگئی وفاقی وزارت کامرس،وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، پاشا اور دیگر سرکاری و نجی آئی ٹی اداروں اور سافٹ ویئر ہاؤسز کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں ہزارسے زائد مندوبین شریک ہوئے۔اختتامی سیشن کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹرعون عباس بپی نے کی۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت پہلی دفعہ ای کامرس کی لے کے آئی۔ اس مقصد کے لیے ضروری قواعد و ضوابط کو آسان بنایا گیا ہے۔باہر کی دنیا سے نیٹ ورک بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔470 ملین ڈالرکی انویسٹمنٹ پاکستان آئی۔یہ سب کچھ نوجوانوں کی بدولت ہواہے۔ حکومت نے جیسے ہی اقتدار سنبھالا توملک و قوم کے مفاد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پالیسی بنائی جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے نئے آئیڈیاز لے کر آئیں۔پوری دنیا میں نوجوان سافٹ ویئر بنا کر اور فری لانسنگ کے ذریعے 21 ڈالر فی گھنٹہ کما رہے ہیں جب کہ ہمارے نوجوان2 ڈالر فی گھنٹہ کما رہے ہیں۔نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی طرح اونچے خواب دیکھیں اور قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو حقیقت بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ای کامرس کے حوالے سے بڑا پوٹینشل موجود ہے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو غیر معمولی ترقی دے سکتے ہیں۔وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنی دو ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ فیکلٹی،53 ہزار طلباو طالبات اور 300 سے زائد مضامین میں درس و تدریس و تحقیق کے باعث ملک کی نمایاں ترین یونیورسٹی بن گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More