وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹرعون عباس بپی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ ای کامرس کی پالیسی بنائی ہے۔نوجوان بڑی سوچ پیدا کریں اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنی استعداد کار میں اضافہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹرعون عباس بپی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ ای کامرس کی پالیسی بنائی ہے۔نوجوان بڑی سوچ پیدا کریں اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنی استعداد کار میں اضافہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں پہلی ٹیک نیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی عون عباس بپی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ای کامرس کے حوالے سے بڑا پوٹینشل موجود ہے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو غیر معمولی ترقی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوجوان سافٹ ویئر کی تیاری اور فری لانسنگ کے ذریعے 21 ڈالر فی گھنٹہ کما رہے ہیں جب کہ ہمارے نوجوان2 ڈالر فی گھنٹہ کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک و قوم کے مفاد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پالیسی بنائی جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔سینٹرعون عباس بپی نے کہاکہ ای کامرس کے حوالے سے ضروری قواعد و ضوابط کو آسان بنایا گیا ہے اور 470 ملین ڈالرکی انویسٹمنٹ پاکستان آئی ہے جو صرف نوجوانوں کی بدولت ہواہے۔انہوں نے کہا کہ باہر کی دنیا سے نیٹ ورک مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ٹیک نیشن کانفرنس کا انعقاد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اس علاقے کی ترقی میں نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے بڑے آئی ٹی اداروں اور ماہرین نے جنوبی پنجاب کی اس یونیورسٹی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لئے چنا ہے اور آج ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے ماہرین ایک چھت تلے جمع ہیں۔

وفاقی وزارت کامرس،وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈسمیت سرکاری و نجی آئی ٹی اداروں اور سافٹ ویئر ہاؤسز کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں ہزارسے زائد مندوبین شریک ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More