
مسلم لڑکی کی اللہ اکبر کی صدا انڈیا سے نکل کر پوری دنیا میں چھا گئی. وزیراعظم عمران خان کا فاشسٹ مودی کے ہندوتوا مخالف بیانیہ حقیقت میں پوری دنیا کو ظاہر ہونے لگ گیا ہے
سول سوسائٹی شاہکوٹ کے زیر اہتمام کالج روڑ شاہکوٹ میں انڈیا کی ریاست کرناٹک کی مسلم بہادر دلیر طالبات کے حق میں اظہار یکجہتی مظاہرہ کیا گیا ۔ نقاب کے خلاف ہلڑبازی کرنیوالے سیکنڑوں غنڈوں کے درمیان اکیلی مسکان نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی کرناٹک کی مسلم بہادر لڑکی مسکان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اللہ اکبر اور مسکان تیری عظمت کو سلام کے فلک شگاف نعرے بلند کیئے گئے۔فاشسٹ مودی کے ہندوتوا غنڈہ گردی اور کرناٹک ہائی کورٹ کے نقاب کے خلاف فیصلے کی سخت ترین مذمت کی گئی اور انڈیا مردہ باد کے نعرے بلند کیئے گئے اور احتجاج کے آخر میں انڈیا کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔
