
منڈی بہاوالدین وزیراعظم عمران خان کے 18 فروری کے دورہ کے دوران جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کا ضلعی افسران کے ہمراہ دورہ، جلسہ گاہ میں رنگ و روغن کاعمل جاری
منڈی بہاوالدین میں وزیراعظم عمران خان 18 فروری کو 30 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے بذریعہ ییلی کاپٹر پہنچیں گے، رینجرز اکیڈمی میں دو ہیلی پیڈ تیار کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے جلسہ گاہ اور روٹ کا معائنہ کرنے کیلئے ضلعی افسران کے ہمراہ دورہ کیا، انہوں نے جلسہ گاہ کے رنگ و روغن، صفائی، اسٹیج، سیکورٹی کے انتظامات اور روٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، وزیراعظم عمران خان دن ایک بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر رینجرز اکیڈمی اتریں گے جہاں سے انہیں رینجرز کی سیکورٹی میں جلسہ گاہ تک لایا جائے گا جہاں وہ سرائے عالمگیر منڈی بہاوالدین موٹر وے، منڈی بہاوالدین یونیورسٹی کیمپس، رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے
