
گلیات نتھیاگلی میں سنو فیسٹیول کے دوران کھلاڑیوں اور سیاحوں کو طبی امداد فراہم
ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی نے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیاگلی میں تین روزہ سنو فیسٹیول میں ریسکیو1122 کی خصوصی میڈیکل ٹیم تعینات کیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 نے کورونا قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ وارانہ اہلکاروں نے ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں اور سیاحوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ فیسٹول میں آنے والے مختلف سیاحوں کو برف میں چھپی پہاڑی سلسلے کے راستے سے اترنے میں بھی بھر پور خدمات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ بھی ریسکیو1122 صوبے بھر میں جاری کھیلوں کی سرگرمیوں میں خدمات فراہم کررہاہے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 روزمرہ کی ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران بھی خصوصی فرائض سرانجام دیتے ہیں جس سے صوبے بھر میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کو محفوظ بنایا جاتا ہے اور ریسکیو 1122 صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے کے سیاحتی مقامات پر مرحلہ وار ریسکیو1122 کے مستقل سٹیشنز قائم کررہاہے جس سے سیاحت میں بتدریج اضافی ہوگا۔
