
انڈیا کی مسلمان حجاب والی لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار اور ریلیاں نکالی گئیں
مذہبی جماعتوں اور گھریلو خواتین سڑکوں پر نکل آئیں الللہ اکبر الللہ اکبر۔ کے فلک شگاف نعرے فضاء میں بلند کرتی رہیں اور بھارت سرکار مردہ باد کے نعرے لگاتی رہیںشکرگڑھ میں انڈیا میں مسلم لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء تنظیمیں مذہبی جماعتیں اور گھریلو خواتین سڑکوں پر نکل ائیں۔
چند روز قبل انڈیا کی ریاست کرناٹک کے اندر یونیورسٹی میں ہندو بنیوں کی طرف سے مسلم لڑکی کو حراساں کر کے جے رام جے شری کے نعرے لگوانا چاہتے تھے شہریوں نے انتہا پسند ہندوؤں کی اس گھٹیا حرکت کے خلاف اور مسکان کے حق میں جگہ جگہ سیمینار کیے ریلیاں نکالی گئیں اور بچوں نے مسکان کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ھوے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کیے ۔ آخر میں آللہ اکبر کی صدا بلند کرنے والی مسکان کے اعزاز میں مہمانوں نے کھڑے ہوکر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور خراج تحسین پیش کیا۔
