
صحرائے چولستان میں ہونے والی 17ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے موقع پردل وش کے مقام پر ٹریڈ فیئر اینڈ فوڈکورٹ کے سٹال سجائے گئے
کور کمانڈر بہاول پور نے کمشنر بہاول پور کے مہمراہ ان سٹالز کا معائنہ کیا۔
علاقائی ثقافتی اشیاء کو فروغ دینے کے لئے قلعہ ڈیراور کے مقام دل وش پر خصوصی اسٹالزقائم کئے گئے جس کا اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور چیمبر آف کامرس نے کیا۔چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے۔ دستکاری کے اعلیٰ نمونے، مٹی کے برتن، کھڈی کے کپڑے۔ چنری کے لباس اورکھجور کے پتوں سے بنائی گھریلو استعمال کی اشیاء لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکزتھیں۔
کورکمانڈر بہاول پور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے کمشنر بہاول پور کیپٹن ر ظفر اقبال کے ہمراء سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز پر موجود اشیاء پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے سجائے گئے مختلف سٹالز لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے۔
چولستان میں جیپ ریلی کا میگا ایونٹ منعقدکرانے کابنیادی مقصد یہاں کی سیاحت کو بھرپور انداز سے اجاگرکرنا ہے ا ورملک بھر سے لاکھوں سیاحوں کے شریک ہونے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سافٹ ایج اجاگرہوا ہے۔
