خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی کاروبارکے گڑھ قرار

پشاور:  خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع کو ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبارکا گڑھ قراردے دیا گیا، ایف آئی اے نے چاروں اضلاع میں غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کمرکس لی، صوبے بھرمیں کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں منی لانڈرنگ ،ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ سے متعلق اقدامات تیز کردیئے گئے،ایف آئی اے نے صوبے بھر میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ حکام کے مطابق پشاور سمیت بٹ خیلہ ،بونیر اور تیمر گرہ میں غیر قانونی کاروبارخاص طور سے ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے ،تینوں اضلاع میں خصوصی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق 110 انکوائریاں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ 103 مقدمات درج کیے گئے،60 کے قریب ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

غیر قانونی کاروبار کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں انتہائی احسن قدم ہے تاہم ایسے عناصر کے خلاف سخت قوانین بھی ناگریز ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More