
خانیوال میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں پنجاب پولیس کی مزید گرفتاریاں
پولیس نے 6 مزید مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا، کل 21 مرکزی ملزمان گرفتار
گرفتار نئے ملزمان میں سدابہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ولد محمد نواز ، عنصر حسین ولد صادق اور محمد شفیق شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کو اشتعال دلاتے ، ینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس
دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے ابھی تک کل 102 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتے رہی ، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ آپریشن بھی جاری ۔ ترجمان پنجاب پولیس
قانون ہاتھ میں لینے والے تمام شرپسند عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس
