
ریسکیو 1122کی بہترین کارکردگی پر سول سوسائٹی صادق آباد کی جانب سے سلام ریسکیو کے عنوان سے ریکسیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش،،
صادق آباد میں سجی ایک اپنی نوعیت کی منفرد اور خوبصورت تقریب جس کے مہمان خصوصی کوئی سیاسی شخصیت نہیں بلکہ صادق آباد کے ریسکیو اہلکار تھے
ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں
دن ہویارات 24گھنٹے ایک کال کی دوری پر ریکسیو اہلکار عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں
مشکل کی ہر گھڑی میں اپنوں سے پہلے مدد کو پہنچتے ہیں اور ہر قسم کی مصیبت سے ٹکرا جاتے ہیں، آندھی ہو یا طوفان، بارش ہو یا شدید سیلاب،، ریسکیو اہلکار اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے نظر آتے ہیں ،ریکسیو اہلکار انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند کی زندگیوں کو بھی محفوظ بناتے ہیں
صادق آباد کی سول سوسائٹی نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات پر ریسکیورز کو سلام پیش کیا سجائی گئی اس خوبصورت تقریب میں ریسکیوآفیسران سیاسی سماجی شخصیات سمیت صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی
