ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس میں انقلابی تبدیلیوں کا آغاز کرتے ہوئے تھانہ پیرمحل میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی،ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس، رانا شفیق خاں سابق ہاکی اولمپیئن، ایس ایچ او تھانہ پیرمحل انسپکٹر غلام شبیر سمیت معززین علاقہ اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرمحل کے سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کر کے فنکشنل کرنے کا سہرا رانا شفیق خاں سابق ہاکی اولمپیئن، سماجی ورکر اور پی ٹی آئی رہنماپیرمحل کے سر جاتا ہے جنہوں نے تن تنہا اس پراجیکٹ کو پیرمحل کے شہریوں کی حفاظت کے لئے بنایا اور آج کی تقریب میں اس منصوبے کو پولیس کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بعد پیرمحل میں سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں پرتربیت یافتہ سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت شہر بھر کی اہم شاہراؤں،چوراہوں اور اہم پوائنٹس پر ہائی کوالٹی CCTV اور نائٹ ویژن 41 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن سے مجرمان کی نقل و حرکت،جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی،شر پسند اور تخریب کار عناصر کو مسلسل مانیٹر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ
مجھے اس پروجیکٹ کو دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر میں رانا شفیق خاں اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی دن رات اور انتھک محنت سے یہ پروجیکٹ بہت ہی کم عرصہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔اس سے ناصرف جرائم میں کمی واقع ہو گی بلکہ یہ نظام خطرناک مجرمان کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے میں بھی معاون اور مدد گار ثابت ہو گا۔ انہوں نےکہاکہ ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور پولیس اصلاحات کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے بڑی محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ پولیس میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمن بگوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کی یہ ایک اعلیٰ مثال ہےجس کو رانا شفیق نے پائہ تکمیل تک پہنچایا۔رہنما تحریک انصاف رانا شفیق خاں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرا پیرمحل کے عوام کی حفاظت کے لئے یہ ایک خواب تھا جس کو میں نے خوش دلی سے مکمل کروایا اور آج مجھے اس بات کی دلی خوشی ہے کہ میں نے عوام کے تحفظ کے لئے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More