
سطح سمندر سے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر برف پوش اور خوبصورت وادی کالام میں سنو اینڈ سپورٹس اپنے تمام تر رنگینیوں کے ساتھ ختم ہوگیا،
برف سے ڈھکی چھپی پہاڑوں کے دامن،، جنت نظیر وادی کالام میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے رنگارنگ اختتام پذیر ہوگئیں،، فیسٹیول میں اسنو کبڈی ، رسہ کشی ، تھرو بال، روایتی سکی، ماس ریسلینگ ، ٹیکاوٹ بال سمیت دیگر مقابلے ہوئے جیسے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں نے سوات کے برف پوش وادی کالام کا رخ کرلیا
فیسٹیول میں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے اسٹالز میں کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جس میں سیاحوں نے گہری دلچسپی لیں
خون جما دینے والی سردی میں منچلے نوجوان اور سیاحوں نے روایتی موسیقی سے ماحول گرما دیا
تین روزہ سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے جہاں سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ ونٹر ٹوریزم کو بھی فروغ ملے گا
فیسٹیول کے تقریبات میں نمایاں پوزیشن اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں شلیڈر بھی تقسیم کئے گئے،
