
14 فروری کے دن کو نیکی کے کاموں میں گزارنے کے لئے شاہ کوٹ کے نجی کالج میں تھیلیسمیا اور دیگر مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں کالج کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آج کے دن جب لوگ مختلف قسم کی فضولیات میں اپنا وقت اور پیسہ برباد کرکے گناہوں میں مبتلہ ہو جاتے ہیں جبکہ ہمارے کالج کی انتظامیہ نے ہمیں اس نیک کام کی ترغیب دلائی جس سے ہمیں دلی سکون ملا ہے ۔ پرنسپل کالج پروفیسر خرم شاہد نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی ۔اسی جذبے سے سرشار یہ طلباء اپنے خون کا عطیہ کر رہے ہیں اور اپنی دنیا اور آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق مریضوں کی جان بچانے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 80 سے زائد طلباء نے خون کا عطیہ دیا۔
