
ڈی ایس پی پھالیہ پریس کانفرنس
پھالیہ سرکل پولیس نے سی ائی اے پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کر کے بین اضلاعی نقب زنی کے 3 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار ۔ انکے قبضہ سے 5 لاکھ روپے کی نقدی اسلحہ۔ گاڑی اور لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا
پھالیہ۔۔ ڈی ایس پی پھالیہ راجہ فخر بشیر نے ڈی ایس پی سی آئی اے عامر شاہین گوندل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی اے اور پھالیہ سرکل پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے بین اضلاعی نقب زنی کرنے والے گینگ کے 3 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا اور گرفتار ملزمان میں جاوید اقبال، محمد عثمان، فیصل ندیم شامل ہیں، انھوں نے بتایا کہ ملزمان 13 نقب زنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، اور انکے قبضہ سے 5 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل ۔ گاڑی اور اسلحے سمیت لاکھوں روپے کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے، انکا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، اور قیام امن کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع کی زمین سماج دشمن عناصر پر تنگ کر دی ہے،
