
تھانہ صدر کمالیہ کی بروقت کاروائی ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار اوراسلحہ برآمد ملزمان کے خلاف مزید کاروائی جاری
ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے دوران ناکہ بندی چک نمبر724گ ب کے قریب ایک مشکوک کار نمبریADX/379کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار4کس مسلح ملزمان اتر کر گلی میں داخل ہو گئے اور پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس ٹیم نے بھی حفاظت حق خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی اور بذریعہ وائرلیس مزید نفری طلب کی جس پر ایلیٹ اور دیگر ملازمان پولیس موقع پر پہنچے ملزمان کو با آواز بلند فائرنگ بند کرنے اور گرفتاری دینے کو کہا گیا لیکن ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی۔
فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیم کو 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے ہوئے ملے جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے
زخمی ڈاکوؤں کی شناخت1۔جمیل ولدغلام حبیب قوم سہو سکنہ 10/14Lچیچہ وطنی2۔عنصر عباس ولد اللہ دتہ قوم ماچھی سکنہ718گ ب پیر محل کے ناموں سے ہوئی جن کے قبضہ سے2 پسٹل30بور معہ گولیاں اورنقدی برآمد ہوئی۔
جبکہ ملزمان کے زیر استعمال کار سوزوکی بالینو برنگ سلور نمبریADX/379 کوبھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے زخمی ملزمان کو فوری طور پر THQ ہسپتال کمالیہ شفٹ کیا گیا۔جنکو وھاں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ریفر کر دیا گیا ملزمان کے دیگر 2 ساتھی ڈاکو فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان پنجاب بھر کے مختلف تھانوں تھانہ صدر چیچہ وطنی، بورے والا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر ٹوبہ،تھانہ
