
17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے.
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار کالوکا وٹو،اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی. تقریب تقسیم انعامات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران علی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم ، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمیٰ بشیر، میڈم صدف سردار ملک طاہر راؤ اعجاز اعظم طاہر خان امجد مالا عبدالوکیل کاکا کھلاڑی اور شائقین موجود تھے. تقریب سے ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی شاندار میگا ایونٹ ہے اس سے ٹورازم کو فروغ ملے گا اور خطہ کی تاریخ اور ثقافت دنیا بھر میں اجاگر ہوگی. بعد ازاں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔
