
ڈی سی اوکاڑہ کا عمر میموریل اسپتال اور اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام تشخیصی لیبارٹری کا دورہ
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے وابستہ لوگ نہ صرف کار خیرکو بڑھا وا دے رہے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں کو نیکی کے اس کام کی طرف راغب کرنے کا بھی باعث بن رہے ہیں ڈی سی اوکاڑہ کا عمر میموریل اسپتال اور اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام تشخیصی لیبارٹری کا دورہ اس موقع پر سوسائٹی کے عہدے داروں شیخ عبدالغفور ،قیصر نواز بخشی اور برگیڈیر ، ر ، ڈاکٹر ناصر محمود ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل کے بارے لائحے عمل سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم کیے جانے والے کھانے اور ان کے کچن کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اور غیر سرکاری تنظیموں کی مشترکہ کاوشیں لوگوں کے لیے بہتر سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں
