ترین گروپ کے 17 ارکان کی پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے مشروط آمادگی

 ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے، جس میں گروپ اراکین کو ان کے تحفظات دور کرنے اور ان کی وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے براہ راست ملاقات کی بھی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے مذاکراتی شخصیات سے ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتے، لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی عثمان بزدار کے ساتھ تحفظات کی طویل فہرست پیش کی، اور اس کے علاوہ حلقوں کے مسائل، بیورو کریسی کے رویئے اور انتقامی کارروائیوں سے حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن کے مطابق ترین گروپ نے حلقوں کے حوالے سے بالکل حقیقی تحفظات سامنے رکھے۔ اور جب گروپ کو پیشکش کی گئی کہ اگر آپ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کروا سکتے ہیں، تو گروپ اراکین نے کہا کہ وزیراعلی کی تبدیلی پہلے نمبر پر مطالبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کردیا ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کرسکتی ہے، جب کہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More