
محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد نواز کی جگہ زاہد محمود کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے وہ اب تک مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے زاہد محمود لیگ اسپنر شاداب خان کے متبادل کے طور پر بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے مابین وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔
