
کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 2 افراد
جاں بحق، 303 نئے کیسز رپورٹ
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو اکتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار سات سو چالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار ایک سو بیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق تین سوتین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
