
جعلی دستاویزات پر 29 کروڑ کی 150 گاڑیوں کی درآمدات کا انکشاف
گاڑیاں کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ اور ویسٹ کلکٹریٹس سے جنوری 2021ء تا دسمبر 2021ء کے دوران کلئیر کرائی گئیں۔ دونوں کلکٹریٹ کی جانب سے اس اقدام پر کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن میں میسرز مسلم انٹرپزائزز، میسر زورلڈ اوشن، میسرز سی کنگ شپنگ ایجنسی، میسرز رفعت رضوان اینڈ کمپنی، میسرز گیلکسی فریٹ فاروڈرنگ، میسرز نورانی ٹریڈرز، میسرز سی اپی اے سی انٹرپرئزز، میسرز یوورجوائس سروسز، میسرز خان برادرز، میسرز ایس اے چوہدری اینڈکو، میسرز بھاگوانی ایسوسی ایٹس، میسرز پرامٹ سروسز سنڈیکیٹ، میسرز زلفی انٹرنیشنل، میسرز یو ایس کارپوریشن، میسرز رباب انٹرپرائزز، میسرز صابری لاجسٹک، میسرز فاسٹرلائن بزنس، میسرز فواد عمید انٹرپرائزز، میسرز امپکس کارگو شامل ہیں۔
