والدین نے چھ بچوں کو پالا لیکن بیٹے ایک ماں باپ کو نہیں سنبھال سکتے؟ عدالت برہم

 پشاور ہائی کورٹ نے 6 نافرمان بیٹوں کو تین ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او کو پیسے جمع کرکے پہنچانے کی ہدایت کردی

پشاور ہائی کورٹ میں بوڑھے والدین کو بے سہارا چھوڑنے پر بیٹوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس ایچ او اور بیٹے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس ایچ او پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے آپ بغیر ہتھکڑیوں کے لائے ہیں۔

جسٹس روح الامین نے کہا کہ بیوی کا بھی حق ہے، پڑوسیوں کا بھی حق ہوتا ہے لیکن والدین کا حق سب سے زیادہ ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ایک کمرے کے گھر میں والدین نے 6 بچوں کو پالا لیکن آپ لوگ ایک ماں باپ کو نہیں سنبھال سکتے۔

سماعت کے دوران بوڑھے والدین کے ساتھ ساتھ وکلاء اور اسٹاف بھی آب دیدہ ہوگیا۔ عدالت نے تمام بیٹوں کو تین ہزار روپے ماہانہ والدین کو دینے کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ ہر ماہ کی 26 سے 28 تاریخ تک تمام بیٹوں سے تین ہزار روپے لے کر ان کے گھر پہنچائے جائیں۔

دوران سماعت بڑا بیٹا بوڑھے والدین کو ساتھ لینے جانے پر رضا مند ہوا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ لے جائیں انہیں اور خدمت کریں ان کی اور دعائیں لیں باقی بیٹے ہر ماہ تین ہزار روپے والدین کو ادا کریں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More