وکٹوں کی آندھی نے ریکارڈ بک کو آلودہ کردیا

تیسرے ٹیسٹ میں بہتر پوزیشن کے باوجود اچانک پاکستانی بیٹنگ پر لرزہ طاری ہوگیا اور 5 وکٹیں 5 سے بھی کم رنز کے دوران گرگئیں، ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار گرین کیپس کو اس خفت سے دوچار ہونا پڑا، 264 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھے تاہم جب اسکور 268 ہوا تو پوری ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

دوسری جانب نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق نے چند ہی ٹیسٹ اننگز میں صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے کے ساتھ روشن مستقبل کی نوید بھی سنا دی، انھوں نے جاری ٹیسٹ کی پہلی باری میں 81 رنز بنائے، یہ ان کا اب تک 8 ٹیسٹ اننگز میں پانچواں ففٹی پلس اسکور ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی ٹیسٹ تاریخ کے دوسرے بیٹر ہیں۔

22 سالہ عبداللہ شفیق نے بنگلادیش کے خلاف گذشتہ برس ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انھوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ففٹیز اسکور کیں۔ وہ اب تک 8 اننگز میں 500 سے زائد رنز بناچکے ہیں، انھوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اسکور کی، کراچی ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق نے 305 گیندوں پر 96 رنز بناکر آسٹریلیا سے دوسرا میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ان سے قبل اپنے کیریئر کی ابتدائی 8 اننگز میں 5 ففٹی پلس اسکور کا اعزاز عمر اکمل کوحاصل ہے تاہم اپنی لاپرواہی اور کھیل کی راہ سے بھٹکنے کی وجہ سے اب گمنامی کے اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے 1952 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے اب تک ان دونوں کرکٹرز کے علاوہ اور کوئی بھی طویل فارمیٹ میں کیریئر کا اتنا اچھا آغاز نہیں کرسکا، جاوید میانداد اور سعید احمد نے کیریئر کی ابتدائی 8، 8 اننگز میں 4 ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More