فولیٹ کی کمی ڈیمنشیا اور جلد موت کی وجہ بن سکتی ہے، تحقیق

 سائنسدانوں نے عمررسیدہ افراد میں فولیٹ کی کمی کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک جانب تو ڈیمنشیا کا خطرہ 68 فیصد تک بڑھ سکتا ہے تو دوسری جانب قبل ازوقت موت کا خطرہ تین گنا بڑھ سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں وٹامن بی نائن یا فولیٹ کی کمی کا بطورِ خاص خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں اس کے سپلیمنٹ کھلائے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں امریکا اور اسرائیل کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر ایک تحقیق کی ہے جو ایویڈنس بیسڈ مینٹل ہیلتھ جرن، میں شائع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ فولیٹ فولک ایسڈ کی ہی ایک قسم بھی ہے۔

اس ضمن میں 60 سے 75 برس تک کے 27188 افراد کے میڈیکل ریکارڈ میں طبی تفصیلات دیکھی گئی ہیں۔ ابتدا میں ان تمام افراد میں ڈیمنشیا کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اور دس سال بعد بھی ان کے خون میں فولیٹ کی مقدار نوٹ کی جاتی رہی۔

اس دوران سائنسدانوں نے تمام افراد میں ڈیمنشیا اور اموات پر بھی نظر رکھی۔ کل 3418 خواتین و حضرات کے خون میں فولیٹ کی مقدار 4.4 نینوگرام فی ملی لیٹر تھی جو بہت ہی کم مقدار تھی۔ جن افراد میں فولیٹ کی سطح کم ترین تھی ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں ساڑھے تین فیصد دیکھی گئی اور موت کی شرح 8 فیصد تھی۔

لیکن جب اس میں ذیابیطس، وٹامن بی 12، دماغی صلاحیتوں کی تنزلی، ڈپریشن اور دیگر عوامل کو ملایا گیا تو معلوم ہوا کہ فولیٹ کی کمی سے مجموعی طور پر ڈیمنشیا کا خطرہ 68 فیصد تک جا پہنچتا ہے۔ اب یہی علامات ایک ساتھ ملائی جائیں تو موت کا خطرہ تین گنا تک بڑھ سکتا ہے۔

اسی تناظر میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ شاخ گوبھی، ہرے پتوں والی سبزیاں، مٹر، لوبیا، مکمل اناج، سیریل، ایوا کیڈو اور کلیجی ضرور کھائیں کیونکہ ان غذاؤں میں فولیٹ کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More