حوثی باغیوں کا سعودی تیل کمپنی کی تنصیبات پر ڈرون حملہ

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ینبع میں ارمکو کمپنی کی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے باعث آئل ریفائنری کے آپریشز عارضی طور پر معطل ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں آئل ریفائنری کو جزوی نقصان پہنچا۔ینبع میں واقع آئل ریفائنری سعودی عرب اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

سعودی فورسز نے بحیرہ قلزم میں ایک بارود سے بھری کشتی کو بھی تباہ کیا جو بین الاقوامی پانیوں میں سمندری آمد ورفت کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجی گئی تھی۔ حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ان حملوں کے باعث پلانٹ کی پیداوار متاثر ہوئی ہے تاہم ذخیرے سے کمی کو پورا کیا جائے گا۔ مذکورہ بالا حملوں کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری تنصیبات اور نجی املاک کو نشانہ بنانا دہشت گردی اور تخریب کاری ہے۔  یہ بزدلانہ حملے سعودی عرب کے خلاف نہیں بلکہ دنیا کو توانائی کی سپلائی متاثر کرنے کے لیے جن کا مقصد عالمی معیشت کو خراب کرنا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں سے بحری گزرگاہیں اور عالمی تجارت بھی متاثر ہوتی ہے۔ وزارت نے سعودی عرب کا عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ دہرایا ہے کہ علاقے میں اس دہشت گردی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More