
بیلجئیم: فیسٹیول میں جانےوالوں پر گاڑی چڑھ دوڑی، 6 افراد ہلاک
بیلجئیم میں کارنیوال میں شرکت کے لیے جانے والے شہریوں پر گاڑی چڑھ دوڑی، واقعے میں چھ افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ بیلجئیم کے جنوبی علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی تہوار میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر پیدل چل رہے تھے۔ واقعے میں زخمی دس افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور اس کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔
