
آسٹریلیا میں تباہ کن بارشیں، نظام زندگی متاثر
آسٹریلیا میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار تباہ کن بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران لزمور میں چار سو ملی میٹر بارش سے دریا بپھر گیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ سڈنی میں پانچ سو 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
