یوکرین کی معیشت کو جنگ سے 560 ارب ڈالر کا نقصان، 8 ہزار کلو میٹر سڑکیں تباہ

 یوکرین کی معیشت کو جنگ سے 560 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔ آٹھ ہزار کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں، وزیر معیشت نے نقصانات کا تخمینہ جاری کر دیا۔ روس کے ساتھ جنگ یوکرین کی معیشت پر بھاری پڑ گئی ۔ یوکرینی وزارت اقتصادیات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کو اب تک 560 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ روسی بمباری سے 8 ہزار کلومیٹر سڑکیں تباہ ہو گئیں، ایک کروڑ سکوائر میٹر رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ماریوپول شہر کی 40 فیصد عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں، 5 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔ ماریوپول کے میئر نے تمام شہریوں کے انخلاء کا مطالبہ کر دیا، کیف میں شہری ہلاکتوں کی تعدا100 سے تجاوز کر گئی، شہر کے اطراف روسی فوج نے گھیرا مزید تنگ کردیا۔ جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کو یوکرینی مہاجرین کی آباد کاری کے لیے آگے آنا چاہیے، انہوں نے مہاجرین کو یورپی ممالک میں آبادی کے تناسب سے تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی۔ جی سیون ممالک نے روس کو گیس کے بدلے روبل میں ادائیگی سے انکار کردیا، کریملن کا کہنا ہے کہ جو ملک روبل میں ادائیگی نہیں کرے گا اس کی گیس روک دی جائے گی۔ روس اور یوکرین کے مذاکرات کا ایک اور دورآج ترکی کے شہر استنبول میں ہوگا، کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے اس لیے صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کی ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More