بھارت کی جانب سے میزائل کا پاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے: آرمی چیف

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقاصد کے حصول کیلئے امن ضروری ہے، شہریوں کی سلامتی اور معیشت اہم، عالمی برادری سے ملکر افغان عوام کی مدد کی، اس پر مزید کام کی ضرور ت ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، بھارت کی جانب سے میزائل کا پاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے۔

 جامع سلامتی کے موضوع پر 2 روزہ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہم اقتصادی خطے میں واقع ہے، خطے کو دہشتگردی، غربت، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خطے کی سکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے، پاکستان خطے کے مسائل کو شراکت داری سے حل کرنے پر گامزن ہے، دہشتگردی کیخلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، دہشتگردی کیخلاف 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، ہم نے بے شمار قربانیاں دے کر دہشتگردی پر قابو پایا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کوشش جاری رکھیں گے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہے، ہمسایہ ممالک کیساتھ مل کر امن کیلئے کام کر رہے ہیں، امن و استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، پاکستان نے عالمی برادری کیساتھ مل کر افغان عوام کی مدد کی، ہم پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان نے 40 لاکھ افغان باشندوں کو پناہ دے رکھی ہے، یوکرین بحران میں افغان عوام کو نظر انداز نہ کیا جائے، افغانستان سے متعلق رابطوں کو نظرانداز نہ کیا جائے، افغان عوام کی مدد کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے، افغانستان پر پابندیاں وہاں کے عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا باعث تشویش ہے، پاکستان نے بھارتی میزائل گرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت پاکستان اور دنیا کو بتائے کہ اس کے ہتھیار محفوظ ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More