واشنگٹن: امریکا کے بعد بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے بھی تیل کی اضافی سپلائی کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے تیس سے زائد ممالک نے بھی اضافی تیل ریلیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی اقدامات سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔ برطانوی برینٹ مزید سستا ہو کر ایک سو چار ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت فی بیرل ننانوے ڈالر ہو گئی۔

ادھر یوکرین جنگ کی وجہ سے برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ  میں جمعہ  سے گیس کے بلوں میں 54 فیصد   اضافہ   ہو  گیا۔ گھریلو  صارفین کے لئے  گیس کے بلوں میں سالانہ 700 پاؤنڈ کا اضافہ  ہوگیا ۔ کم آمدنی  والے  18 ملین صارفین  متاثر ہو نگے جس  سے صارفین  میں تشویش کی لہر ڈور   گئی  ہے ۔

یورپی  کمیشن  نے مشترکہ  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  روس کو روبل  میں گیس کی ادائیگیاں  نہیں کریں  گے کیونکہ  روسی حکومت کے ساتھ یورو اور ڈالر  میں  معاہدے ہوئے  ہیں ، ان کو تبدیل  نہیں  کیا جاسکتا ہے جبکہ روسی صدر  پیوٹن   نے کہا کہ موجودہ معاہدے مئی   میں ختم ہو جائیں  گے ،روس   دو ماہ  کے لئے روسی کرنسی میں ادائیگیاں  موخر کرسکتا ہے ۔ ادھر روسی  گیس  کمپنی  گیز پروم نے  جرمنی میں کاروبار ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی ، فی  اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کی کمی سے 1928 ڈالر ہو گئی ،پلا ٹینم  کی  فی اونس  قیمت 5.70 ڈالر کی  کمی  سے 990 ڈالر ہو گئی ۔ فی اونس کاپر کی  قیمت 45 سینٹ کی  کمی سے 4.70 ڈالر ہو گئی۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام   پر معمولی  تیزی دیکھنے میں آئی ۔ ڈاؤ جونز   انڈیکس 139 پوائنٹس  کے اضافے  سے 34 ہزار 818 پوائنٹس پر بند ، نیسڈیک انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے سے 14 ہزار 261 پوائنٹس   پر بند ہو ا جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 15 پوائنٹس کے اضافے سے چار ہزار 545 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More