
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہو گا
پاکستان 24 سال بعد آنے والی آسٹریلین سیریز سے ٹیسٹ سیریز تو ہار گیا لیکن کیا ایک روزہ میچوں کی سیریز جیت پائے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہو گا۔ تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ پہلا میچ آسٹریلیا نے 88 رنز سے جیتا۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے حساب چکتا کیا اور مہمان ٹیم کو نہ صرف 6 وکٹ سے ہرایا بلکہ پہلی بار اپنی تاریخ کا سب سے بڑا 349 رنز کا ہدف بھی حاصل کیا تھا۔
تیسرا میچ آج سہ پہر تین بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ یہ میچ اور سیریز کینگروز اپنے نام کریں گے یا شاہین کپ اڑا لے جائیں گے۔ فیصلہ رات تک ہوجائے گا۔
