
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 میچ کل ہو گا
لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 میچ کل ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دیں۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ منگل کو شیڈول ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کا آخری معرکہ بھی قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، میچ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
آج بھی کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، اس سے پہلے ٹیسٹ سیریز مہمان کینگروز نے جیتی جبکہ ون ڈے مقابلے قومی شاہینوں نے اپنے نام کیے تھے۔
