ایزی پیسہ نے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق کا اجرا ء کردیا

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ایک نیا جدید فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنے موبائل والٹ اکاؤنٹس کو اپ گریڈ کرسکیں گے۔ ایک اہم ریگولیٹری ضرورت کے طور پر بائیو میٹرک ویرفیکیشن سسٹم (بی وی ایس) صارفین کی یومیہ، ماہانہ اور سالانہ ٹرانزیکشنز کی حدود میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

صارفین اب کسی بھی ایجنٹ، فرنچائز یا برانچ میں جانے کے بجائے اپنے موبائل والٹ اکاؤنٹس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بی وی ایس فیچر استعمال کرسکیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے لازمی قرار دینے کی وجہ سے صارفین کواس سے قبل اپنے موبائل والٹ کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے خود جانا پڑتا تھا۔ موبائل پر آسان طریقہ کار کے ذریعے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق چلا تے ہوئے صارفین اب ایزی پیسہ ایپ سے ہی بی وی ایس فیچر کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں اور باسہولت اور محفوظ انداز میں اپنی ٹرانزیکشن کی حد کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

اس پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے محمد مدثر عا قل، سی ای او، ایزی پیسہ /ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے کہا ”ہمیں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لا کر پاکستان کے فن ٹیک انقلاب کو برپا کرنے میں فخر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم اپنے پلیٹ فارم میں نئے فیچرز شامل کرنے کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں تاکہ تمام پاکستانی اپنے مالی انتظامات کو آسان اور محفوظ اندا زمیں خود سنبھال سکیں۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق سے صارفین کی مرچنٹس یا فرنچائز جا کر اپنے اکاؤنٹس کی اپ گریڈیشن اور ٹرانزیکشن کی حد میں اضافہ کرانے کی محتاجی کا خاتمہ ہوجائے گا جبکہ ریگولیٹری گائیڈ لائنز کی تعمیل بھی یقینی ہوگی۔”

گزشتہ تیس دنوں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر ایزی پیسہ ایپ استعمال کرنے والے تقریبا10 ملین صارفین کے ساتھ ایزی پیسہ تمام زمروں میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پاکستانی ایپ ہے اور اشتراک اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے پاکستان کو کیش لیس اور جامع مالی معاشرے میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More