محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قرار، قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، ایکشن درست ہونے کے بعد سپیڈ سٹار محمد حسنین کو باؤلنگ کی اجازت مل گئی ہے، فاسٹ باؤلر قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق سپیڈ سٹار محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قرار دے دیا گیا، رواں سال جنوری میں آسٹریلوی ٹی 20 لیگ کے دوران محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ ایکشن درستگی کے بعد محمد حسنین کا لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا، ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد سپیڈ سٹار قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More