مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی نصف سے زائد اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں، اگر یہ معدم ہوگئے تو ہمارے ماحول پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ مگر مچھوں کو درپیش یہ مسئلہ ان کے شکار، ماہی گیری کے دوران ان کے جال میں پھنسنے، دریاؤں پر ڈیم بنانے اور انسانی سرگرمیوں کے تحت ختم ہوتے ان کے مسکن کی وجہ سے لاحق ہے۔ زُولوجیکل سوسائٹی آف لندن کی رہنمائی میں کام کرنے والے محققین نے اس جانور کے ماحولیات پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا اور ان کو معلوم ہوا کہ مگرمچھوں کے معدوم ہونے سے ہمارے ماحول پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ محققین نے زور دیا کہ اس مخلوق کو محفوظ کرنے کےلیے انتہائی اقدامات کی ضرورت ہے۔ تحقیق کی سربراہ مصنفہ فیبی گرِفتھ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ صرف یہ جانتے ہیں کہ مگرمچھ ایک شکاری جانور ہے لیکن یہ اس جانور کے رویے کا ایک چھوٹا حصہ ہے، مگرمچھوں کی تقریباً 28 اقسام ہوتی ہیں اور سارے مگرمچھ ایک دوسرے سے حیرت انگیز طور پر مختلف ہوتے ہیں اور ماحولیات کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ محققین کے مطابق چائنیز ایلیگیٹر زمین میں بِل بنا کر دیگر جانوروں کے لیے رہائش بناتے ہیں جبکہ فلپینی مگرمچھ ایپل سنیلز (ایک قسم کے گھونگھے) کھاتے ہیں۔ یہ کیڑے زراعت کے لیے انتہائی تباہ کن ہوتے ہیں۔نمکین پانی کے مگرمچھ سمندر میں سیکڑوں کلومیٹر سفر کرتے ہیں۔ زمین سے تازہ پانی اور نمکین پانی میں جانے سے وہ مختلف ماحول میں مختلف عناصر کے انتقال کا سبب بنتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More