
مکہ المکرمہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے جب کہ رابطہ گروپ کشمیرکی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے۔
وزیرخارجہ نے اوآئی سی اجلاس میں کشمیروفلسطین کی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسمیت ہرجگہ اقلتیوں پرمظالم کررہا ہے، کشمیریوں کا حق خودارادیت بزوربازو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اورسینیئرکشمیری قیادت مسلسل قید اورنظربندیوں کا نشانہ بن رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کے جودل میں آئے کرنے میں آزاد ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال مسلسل ابتری کی طرف گامزن ہے اسلیے اقوام متحدہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے جب کہ رابطہ گروپ کشمیرکی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے۔
شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتا ہے، فلسطینی مسلسل اسرائیلی ظلم وجبرکا شکاربن رہے ہیں، پاکستان فلسطین کی صورتحال پرخاموش نہیں رہے گا، فلسطینیوں پرمظالم کی پرزورمذمت کرتے ہیں، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ اورآزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جب کہ دنیا فلسطین کو1967 سے قبل کی سرحد کے ساتھ تسلیم کرے۔
