
پاکپتن : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ اور بولی کی نگرانی۔
پاکپتن: آج مورخہ 30 مئی 2019 کو علی الصبح حکومت پنجاب کی ہدائت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے سبزی و فروٹ منڈی پاکپتن کا وزٹ کیا اور موقع پر سبزی اور فروٹ کے لئے ہونے والی بولی کی نگرانی کی۔ اور فروٹ و سبزیوں کی کوالٹی چیک کی۔ ڈی پی او پاکپتن نے اشیاء خوردونوش کے نرخ ناموں کو بھی چیک کیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مصنوعی قلت پیدا کرکےنرخ ناموں کو بڑھانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔
پاکپتن : ڈی پی او پاکپتن نے خریدوفروخت کے لئے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل بھی سنے۔ اور ازالہ کے لئے احکامات جاری کئے۔
پاکپتن: ڈی پی او پاکپتن نے سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی کے انتظامات بھی چیک کئے۔
