
عارف والا /تھانہ سٹی عارف والا کی حدود میں دن بدن اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے عید الفطر جوں جوں قریب ارہی پے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہورہے ہیں تھانہ سٹی میں موٹر موٹر سائیکل اور جنرل گشت نہ ہونے سے جرائم پیشہ افراد دن دیہاڑے قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے ہیں. بعض شہریوں کو مال مسروقہ برآمد کر کے حوالے کرنے کی بجائے انکی فرسٹ انفارمیشن رپوٹ ہی نہیں درج کی جارہی ہے بعض پولیس آفیسر اپنے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساز باز ہوکر عوام سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث کروانے کی دھمکیاں دے کر مال بٹور رہے ہیں.. پولیس زرائع کے مطابق سٹی پولیس کا آفیسر ایک مقام سے تین ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر اور ماہانہ تقریباً نوے ہزار روپے بٹور رہے ہیں.. تھانہ سٹی پولیس نے تقریباً دو روز قبل پولیس اخراجات بل تیار کرواکے اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے کیش کروانے کیلئے بلز ارسال کردیے ہیں محلہ ضیاء نگر… محلہ مظفرآباد محمد پورہ… محلہ شمس آباد.. شریف پورہ… کرسچن کالونی کے مختلف چوک چوراہوں میں منشیات فروشی کرنے والے افراد ازاد دند ناتے پھر رہے ہیں سماجی زرائع کے مطابق سٹی پولیس کے کچھ نچلے طبقے کے پولیس اہلکار منشیات فروشوں کو علاقہ میں حراست میں لے کر کچھ فاصلے پر لے جا کر ڈیل کے عوض رہا کردیتے ہیں ایسے اہلکار عرصہ دراز سے تعینات ہیں ڈی پی او پاک پتن عبادت نثار سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے افسران کو تبدیل کرنے کی استدعا کی ہے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی دینے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے
