
کم عمر ملزموں نے تاوان کیلیے اغوا کیا 12 سالہ بچہ قتل کر ڈالا
اوکاڑہ: عصر حاضر میں جہاں موبائل فون معاشرے کے ہر فرد کے لیے انتہائی اہم بن چکا ہے وہیں اس کا غیر ضروری استعمال کم عمر بچوں میں بگاڑ بھی پیدا کر رہا ہے۔
موبائل کے نیٹ پیکیجز استعمال کرنے سے کم عمر بچوں میں نہ صرف بے راہ روی بڑھ رہی ہے بلکہ ان کا ذہن بھی جرائم کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہی کم عمر بچے بعض اوقات ایسا گھناؤنا کام کر جاتے ہیں کہ انسان ہکا بکا رہ جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سٹی سرکل اوکاڑہ کے علاقہ فاروق آباد میں پیش آیا جس میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے مدرسہ کے طالب علم 12سالہ بلال کو اس کے محلے دار پندرہ سالہ نوجوان نے اپنے دو ساتھی کلاس فیلوز سے مل کر اغواء کرنے کے بعد انتہائی بے رحمی سے اس لئے قتل کر ڈالا کہ انہیں موبائل فون کے لئے پیسے چاہیں تھے۔…
