پشاور میں دکان دار کو وزیر اعظم کے لیے اژدھا کی کھال کی چپلیں بنانا مہنگا پڑگیا، وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر چپلیں تحویل میں لیتے ہوئے ایک کاریگر کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نمک منڈی بازار میں اژدھا کی کھال سے بنی پشاوری چپل کی دکان پر محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر اژدھے کی کھال سے بنائی گئیں چپلیں تحویل میں لے لیں۔

ڈی ایف او پشاور عبد الحلیم خان کی ٹیم گاہک بن کر دکان دار کے پاس اژدھا سے بنی چپل خریدنے گئی اس دوران دکان دار نے چپلوں کی قیمت 40 ہزار روپے فی جوڑی لگائی۔ دکان دار نے دعویٰ کیا کہ چیل وزیر اعظم کے لیے بنائی ہیں جس میں اژدھا کی استعمال کی ہے۔ بعدازاں ٹیم نے اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے دکان دار کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ڈی ایف او پشاور عبد الحلیم خان کے مطابق دکان دار کے خلاف کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کی گئی، جوتے لیباٹری میں چیک کیے جائیں گے جس کے بعد مزید کارروائی ہوگی اس دوران ایک کاریگر کو حراست میں لیا گیا۔
یہ پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے لیے سانپ کی کھال سے چپل تیار
دکان کے مالک چاچا نورالدین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے عمران خان کے ایک پرستار نے امریکا سے اژدھے کی کھال بھجوائی تھی جس سے اس نے وزیر اعظم کے لیے جوتے بنائے ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ امریکا سے اژدھے کی کھال پشاور کیسے پہنچ گئی؟ ائیر پورٹ پر کیسے آئی؟ حکام نے کارروائی کیوں نہیں کی ؟ یا پھر محض شہرت کے لیے دکان دار نے یہ سب کچھ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More