37

ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب کے علاقہ منڈی فیض آباد میں کورونا کے بارہ کیسز

ننکانہ صاحب
ننکانہ صاحب کے علاقہ منڈی فیض آباد میں کورونا کے بارہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پولیس نے لاک ڈاون مزید سخت کر دیا ہے ، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اورپولیس کی ڈنڈہ بردار بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے پولیس اہلکار دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکلوں کو پکڑنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ دوسری طر ف ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کے ہمراہ منڈی فیض آباد میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر کی ہدائیت متاثرہ علاقے سمیت تمام شہر میں کلورین کا سپرے بھی کروا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں